23 مارچ 2016 - 08:19
ایران علاقے میں ایک قیمتی گوہر ہے جسے امریکہ کھونا نہیں چاہتا

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی حکام ایران کے انقلاب کو عملی طور پر سرکاری حیثیت سے تسلیم کرنا ںہیں چاہتے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی ابھی بھی علاقے میں اپنے مفادات کو حاصل کرنے کے درپے ہیں اور وہ ایران کو ایک قیمتی گوہر سمجھتے ہیں اور اسے کھونا نہیں چاہتے- انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی حکام نے ہمیشہ دوہرے معیار کی پالیسی اپنائی ہے اس طرح سے کہ ایک طرف تو وہ ایران کو دھمکاتے ہیں تو دوسری طرف ان کو نوروز کا پیغام بھیجتے ہیں-

محسن رضائی نے کہا کہ ایران اس وقت تک امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا جب تک کہ امریکی، دیگر ملکوں کے داخلی معاملات میں مداخلت کرتے رہیں گے-

محسن رضائی نے امریکہ اور مغرب کی ہر قسم کی دھمکی سےمقابلے کے لئے تمام شعبوں میں استقامتی معیشت کے منصوبے کے عملی ہونے کو بہت اہم قرار دیا-

.......

/169